مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ایرو اسپیس فورس کے جدید الیکٹرانک جنگی نظام نے چند لمحے قبل قشم جزیرے کے جنوبی علاقے میں امریکی ساختہ MQM-170 قسم کے دو جاسوس ڈرونز کو زمین پر اتار لیا۔
سپاہ پاسداران کے مطابق، ان دو ڈرونز کو قبضے میں لیے جانے کے بعد اس نوعیت کے امریکی ڈرونز کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے جو سپاہ کے ماہر افسران کے قبضے میں آئے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی دشمن ان ڈرونز کے استعمال کے ذریعے اپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ایک بار پھر ناکام رہا۔
آپ کا تبصرہ